Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کرنسی بحران کے سبب دواخانوں میں مریض پریشان

کرنسی بحران کے سبب دواخانوں میں مریض پریشان

ادارہ سیاست و فیض عام ٹرسٹ کا جذبۂ ملی، مریضوں میں غذائی پیاکٹس کی تقسیم
حیدرآباد 22 نومبر (سیاست نیوز) کرنسی بحران کے سبب مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد بُری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اِن میں مریض بھی ہیں جنھیں بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔ ادارہ سیاست و فیض عام ٹرسٹ نے دواخانوں میں شریک مریضوں کو درپیش مسائل کا اندازہ کرتے ہوئے اُن کے لئے آج غذائی پیاکٹس کی تقسیم کا انتظام کیا۔ سکریٹری ٹرسٹ جناب افتخار حسین کی جانب سے گورنمنٹ میٹرنٹی ہاسپٹل پیٹلہ برج اور نیلوفر ہاسپٹل کو ایک وفد روانہ کیا گیا جس نے مریضوں میں غذائی پیاکٹس تقسیم کئے۔ جنرل منیجر سیاست جناب میر شجاعت علی کے ہمراہ جناب عثمان بن محمد الحاجری صدر دکن وقف پراپرٹیز پروٹیکشن سوسائٹی اور رفقاء جناب سید کریم الدین شکیل ایڈوکیٹ نے مختلف وارڈس میں مریضوں اور اُن کے ساتھ رہنے والوں میں غذائی پیاکٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر آر ایم او گورنمنٹ میٹرنٹی ہاسپٹل شریمتی پرتیبھا اور جناب شیخ عثمان ہیلت انسپکٹر نے ادارہ سیاست سے اظہار تشکر کیا۔ اِس وفد میں مسرز محمد احمد، شیخ عمران، محمد بن الحاجری، محمد اسمٰعیل، محمد ذاکر، محمد غوث، عبدالرشید خان، عبدالناصر، دستگیر، اکبر، جناب فہیم اور محمد لئیق اور دیگر شامل تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT