Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / کرنسی بندی ‘ اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے ‘ سدھاکر ریڈی

کرنسی بندی ‘ اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے ‘ سدھاکر ریڈی

حیدرآباد 27 نومبر ( این ایس ایس) کانگریس ایم ایل سی و کونسل میں نائب لیڈر اپوزیشن پی سدھاکر ریڈی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرنسی بندی کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں اس کا جائزہ لینے اسمبلی و کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے جہاں ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد متاثر ہوئے ہیں وہیں عمومی طور پر ریاست کی معیشت بھی متاثر ہوکر رہ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی شعبہ جات ایسے ہیں جہاں کرنسی اور نقدی کی ضرورت پڑتی ہے اور اب انہیں کئی مسائل کا سامنا ہے ۔ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس صورتحال کا جائزہ لے اور اس کیلئے اسمبلی و کونسل کا اجلاس طلب کیا جانا چاہئے ۔ اس اجلاس میں عوام کو جو مشکلات اس فیصلے کی وجہ سے درپیش ہو رہی ہیں ان پر غور کرکے راحت کاری اقدامات پر غور کیا جاسکتا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT