Sunday , June 25 2017
Home / ہندوستان / کرنسی بندی پر وزیراعظم کا اصرار ہوتا تو مستعفی ہوجاتا : چدمبرم

کرنسی بندی پر وزیراعظم کا اصرار ہوتا تو مستعفی ہوجاتا : چدمبرم

نئی دہلی ۔ /27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے آج کہا کہ اگر وہ وزیر فینانس ہوتے اور وزیراعظم کی جانب سے کرنسی بند کرنے کیلئے اصرار کیا جاتا تو وہ اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجاتے ۔ چدمبرم نے کہا کہ اگر وزیراعظم یہ کہتے کہ 500 اور 1000 کی کرنسی کو غیرقانونی قرار دینے کا انہوں نے فیصلہ کیا ہے تو وہ انہیں اس پر عمل نہ کرنے کا مشورہ دیتے ۔ وہ اعداد و شمار حقائق بتاتے ہوئے وزیراعظم کو فیصلہ پر عمل آوری سے روکتے یا پھر وزیر فینانس کے عہدہ سے مستعفی ہوجاتے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT