Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / کرنسی بندی کا مودی نے وزراء کے ہمراہ جائزہ لیا

کرنسی بندی کا مودی نے وزراء کے ہمراہ جائزہ لیا

نئی دہلی ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے کابینی رفقاء کے ہمراہ 1000 اور 500 روپئے کی کرنسی کا چلن بند کرنے کے فیصلہ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فاسٹ ٹریک ڈیجیٹائزیشن کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غوروخوض کیا تاکہ بڑے پیمانے پر نقد کے بغیرلین دین کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس ختم ہونے کے بعد اپنے رفقاء کے ساتھ اس مسئلہ پر بحث شروع کی کیونکہ یہ ایجنڈہ میں شامل نہیں تھا اس لئے کابینہ کا اجلاس ختم ہونے کے بعد غوروخوض کیا گیا۔ یہ اجلاس اس لئے بھی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ پرانی کرنسی جمع کرانے کیلئے مرکز کی دی گئی 30 ڈسمبر کی مہلت قریب آرہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ڈیجیٹائزیشن پر ہی توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ مختلف موضوعات جیسے ڈیجیٹل ویالیٹ سرویسیس بھی زیربحث آئے۔ حکومت زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے تاکہ ہر جگہ بالخصوص میٹرو سیشن اور پٹرول پمپس پر بھی یہ سسٹم قابل قبول ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT