Thursday , April 27 2017
Home / شہر کی خبریں / کرنسی بندی کے فیصلے سے ہر کوئی خوش ہے ‘ وزیر اعظم کے بھائی کا ادعا

کرنسی بندی کے فیصلے سے ہر کوئی خوش ہے ‘ وزیر اعظم کے بھائی کا ادعا

حیدرآباد 26 نومبر ( پی ٹی آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی کے چھوٹے بھائی پرہلاد مودی نے بڑے کرنسی نوٹوں کا چلن بند کئے جانے مرکز کے فیصلے کی مدافعت کی ہے اور کہا کہ اس فیصلے سے ہر کوئی خوش ہے ۔ پرہلاد مودی نے آج چارمینار علاقہ میں بھاگیہ لکشمیمندر کا دورہ کیا اور پوجا کی ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حیدرآبادی عوام کے چہروں کو دیکھنے کے بعد ایسا نہیں لگتا کہ انہیں کرنسی نوٹوں سے متعلق فیصلے سے کوئی مشکل پیش آئی ہے ۔ ہر کوئی خوش ہے ۔ پرہلاد نے شہر میں تاریخی اہمیت کے حامل مقامات کا دورہ بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھاگیہ لکشمی کے درشن کیلئے یہاں آئے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT