Saturday , April 29 2017
Home / Top Stories / کرنسی تبدیلی ‘ بینک عہدیداروں پر خفیہ ایجنسیوں کی نظر

کرنسی تبدیلی ‘ بینک عہدیداروں پر خفیہ ایجنسیوں کی نظر

ایجنٹوں کے ذریعہ کمیشن لینے والوں کی خیر نہیں۔ ایجنسیاں ریکارڈ یکجا کرنے میں مصروف
حیدرآباد۔27نومبر(سیاست نیوز) کرنسی کی تبدیلی میں بینک عہدیدار ملوث ہیں! بینک عہدیدار جو کرنسی کو تبدیل کرنے کیلئے اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ بھاری کمیشن لے رہے ہیں ان پر خفیہ ایجنسیوں کی نظریں مرکوز ہیں اور جو عہدیدار ان سرگرمیوں کو ملوث ہیں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے ان کے خلاف فوری عدم کاروائی نہ کئے جانے کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ معاشی بحران کی اس صورتحال میں بینک عہدیداروں و ملازمین کے خلاف کارروائی بینک کاری نظام کو مزید متاثر کر سکتی ہے اسی لئے ان کا ریکارڈ یکجا کرنے کے بعد اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث عہدیداروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ ملک بھر میں غیر محسوب رقومات کی کمیشن کے اساس پر تبدیلی اور نئے کرنسی نوٹ کے علاوہ کارکرد 100کے نوٹ کی فراہمی کا غیر قانونی کاروبار عروج پر ہے اور اس کاروبار کو روکنے کیلئے کچھ حد تک کاروائی کی جا رہی ہے لیکن بڑے پیمانے پر کاروائی سے ابھی گریز کیا جا رہا ہے لیکن حالات کے معمول پر آتے ہی ان عہدیداروں کے خلاف کاروائی شروع کردی جائیگی جو ان سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ باوثوق ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے بموجب دونوں شہروں میں بھی خفیہ ایجنسیاں اس سلسلہ میں تفصیلات جمع کرچکی ہیں۔ گذشتہ دنوں سی بی آئی اور آر بی آئی کے عہدیداروں نے ڈاک خانوں میں جو کاروائی کی اسی طرح کی کاروائیاں بینکوں میں بھی کی جائیں گی لیکن آج موصولہ ایک اطلاع کے بموجب ریزرو بینک آف انڈیا حیدرآباد کے کچھ عہدیداروں کے علاوہ دیگر قومیائے بینکوں کے عہدیدار و ملازمین ان سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں جن کی تفصیلات و شواہد اکٹھا کئے جا چکے ہیں۔ آر بی آئی حیدرآباد کے قریب واقع ایک پان شاپ کے ذریعہ آر بی آئی کے ایک عہدیدار کی جانب سے 30فیصد کمیشن پر رقومات کی تبدیلی کا واقعہ سامنے آیا ہے اسی طرح بعض خانگی بینکوں کے ملازمین کی ان غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاعات محکمہ فینانس کو موصول ہوئی ہیں لیکن باوجود کاروائی نہ ہونے کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ اچانک کئی عہدیداروں کے خلاف کاروائی سے بینک کاری نظام متاثر ہونے کے خدشات کے تحت کاروائی نہیں کی جا رہی ہے          ( باقی سلسلہ صفحہ 6 پر )

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT