Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / کرنسی تبدیلی کی کوشش میں رہزنی کرنے والے چار افراد گرفتار

کرنسی تبدیلی کی کوشش میں رہزنی کرنے والے چار افراد گرفتار

حیدرآباد 6 ڈسمبر (سیاست نیوز ) ساؤتھ زون پولیس نے نئی کرنسی کے عوض تنسیخ شدہ کرنسی کی کی تبدیلی کی کوشش کے دوران رہزنی کی واردات انجام دینے والے 4 رہزنوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب سعیدآباد آسمان گڑھ کے دنیش اگروال نے اپنے چچا اجئے کمار اگروال جس کی چندرائن گٹہ علاقہ میں کپڑے کی مِل ہے سے 58 لاکھ روپئے نئی کرنسی حاصل کی اور یہ وعدہ کیاکہ اِس کے عوض وہ پرانی کرنسی کمیشن پر حاصل کریگا۔ دنیش اگروال نے اِس کاروبار کیلئے شنکر، یوگیش اور انور علی سے رابطہ قائم کیا جنھوں نے سعیدآباد کے ساکن نائک سے اِس سلسلہ میں معاملت کا منصوبہ بنایا۔ کل رات دنیش اگروال نے اپنے چچا سے 58 لاکھ روپئے نئی کرنسی حاصل کی اور بہادر پورہ بینک کالونی پہونچ کر کرنسی کی تبدیلی کے انتظار میں تھا کہ مذکورہ افراد دھمکاکر نئی کرنسی لے کر فرار ہوگئے۔ اے سی پی چارمینار مسٹر اشوک چکرورتی نے بتایا کہ نقد رقم لوٹنے کی واردات میں ملوث چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور نقد رقم کو برآمد کرنے کی کوشش جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT