Thursday , March 23 2017
Home / سیاسیات / کرنسی مسئلہ ‘ وزیر اعظم کے بیان پر ممتا کی تنقید

کرنسی مسئلہ ‘ وزیر اعظم کے بیان پر ممتا کی تنقید

کولکتہ 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان پر تنقید کی جس میں انہوں نے کہا کہ بڑے کرنسی نوٹوں کا چلن بند ہونے کے بعد غریب آدمی چین کی نیند سو رہا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم کے اس بیان کو عام آدمی کی توہین قرار دیا ہے ۔ ممتابنرجی نے مودی کے بیان کے بعد اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں کہا کہ غریب آدمی سکون سے سو رہا ہے ۔ یہ بیان در اصل عام آدمی کی توہین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تجویز یہ ہے کہ عام آدمی کو اس طرح سے نشانہ نہ بنایا جائے ۔ ممتابنرجی نے کہا کہ جہاں عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں کئی ماہرین معاشیات بھی یہ اندیشے ظاہر کر رہے ہیں کہ حکومت کے اس فیصلے سے معاشی انحطاط کا دور بھی شروع ہوجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہوتا ہے تو اس سے عام آدمی کو بہت مسئلہ ہوجائیگا ۔ پہلے ہی گذشتہ چھ دن میں معیشت کا 1.5 لاکھ کروڑ روپئے کا بھاری نقصان ہوگیا ہے ۔ مزید نقصان سے بچنے کی ضرورت ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT