Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / کرنسی منسوخی کا فیصلہ احمقانہ: راہول گاندھی

کرنسی منسوخی کا فیصلہ احمقانہ: راہول گاندھی

نئی دہلی۔8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن قائدین نے آج پارلیمنٹ احاطہ میں یوم سیاہ منایا۔ اس موقع پر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کا فیصلہ احمقانہ ہے۔ اس احمقانہ فیصلے کے ذریعہ پورے ملک کو پریشان کردیا گیا ہے۔ کرنسی نوٹوں کی منسوخی کے خلاف احتجاج کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راہول گاندھی نے مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ پارلیمنٹ میں اس مسئلہ پر بحث کرنے سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔ لیکن اپوزیشن پارٹیاں انہیں فرار ہونے نہیں دیں گی۔ پارلیمنٹ میں جب بحث شروع ہوگی تو اپوزیشن پارٹیاں حکومت کے دانت کھٹے کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ کرنسی کی منسوخی سے پورے ملک میں معاشی بحران پیدا ہوا ہے اس کے باوجود حکومت اپنے فیصلہ کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے سچائی چھپا رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT