Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / کرنسی نوٹوں کا معاملہ: سپریم کورٹ میں عرضی

کرنسی نوٹوں کا معاملہ: سپریم کورٹ میں عرضی

نئی دہلی، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ منگل کے روز اس عرضی کی سماعت کرے گی جس میں مرکز کی جانب سے 500اور 1000 روپئے کے کرنسی نوٹوں کو بند کئے جانے فیصلہ کے جواز کوچیلنج کیا گیا ہے ۔ جسٹس انیل آر دَوے کی صدارت والی ڈویژن بنچ نے اترپردیش کے وکیل سنگم لال پانڈے کی دائر کردہ عرضی کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈوکیٹ نے عدالت عظمیٰ کے سامنے یہ معاملہ رکھا ۔انھوں نے کہاکہ  اچانک کرنسی نوٹ بند ہونے سے عوام کو عام زندگی میں بہت دقت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔عرضی گذار کا کہنا ہے کہ خانگی اسپتالوں میں بھی500اور 1000 کے نوٹ قبول کرنے سے انکار کیا جارہا ہے۔علاوہ ازیں سرکاری ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے میں بھی پریشانی ہورہی ہے ۔ اس کا کسانوں پر جو معاشی اثر پڑے گا وہ معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے ۔اسے ’’تٖغلقی فرمان‘‘ قرار دیتے ہوئے درخواست گذار نے استدعا کی ہے کہ مرکزی حکومت کے اس قانون کو منسوخ کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT