Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / کرنسی نوٹوں کی منسوخی پر جگن کی خاموشی معنی خیز

کرنسی نوٹوں کی منسوخی پر جگن کی خاموشی معنی خیز

کالے دھن کو باقاعدہ بنانے کی فکر، لوکیش نائیڈو کا الزام
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم پارٹی نے بڑے نوٹوں کی منسوخی کے مسئلہ پر خاموشی اختیار کرنے کے پیش نظر وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایک ہزار اور پانچ سو روپیوں کے بڑے نوٹوں کی منسوخی کا اعلان کیے جانے کے بعد صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی زبان سے آج تک بھی کوئی بات نہیں کی گئی ۔ بلکہ عمداً اس مسئلے پر اپنی لب کشائی نہ کرنے میں ہی اپنی عافیت سمجھ چکے ہیں ۔ بلکہ مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی بڑے نوٹوں کی منسوخی کے ساتھ ہی وہ دونوں ریاستوں تلنگانہ و آندھرا پردیش کے عوام کی نظروں سے اوجھل ہوچکے ہیں ۔ جنرل سکریٹری قومی تلگودیشم پارٹی مسٹر این لوکیش نائیڈو نے یہ بات کہی اور بتایا کہ درحقیقت مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی اپنے پاس موجود لاکھوں کروڑوں روپیوں پر مشتمل کالے دھن کو کس طرح باقاعدہ ( وائیٹ ) بنایا جائے اس سلسلہ میں کافی فکر مند اور پریشان کن حالات سے دوچار رہنے کی اطلاعات پائی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برسہا برس سے ان کے ( لوکیش نائیڈو کے ) افراد خاندان اپنی دولت و املاک وغیرہ کا ہمیشہ اعلان کرتے رہے ہیں ۔ مسٹر لوکیش نے قائد اپوزیشن مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمہارے ( جگن موہن ریڈی کے ) افراد خاندان کی املاک و دولت کا انکشاف نہیں کیا ۔ قومی جنرل سکریٹری تلگو دیشم پارٹی نے زرعی قرضوں کی معافی کے مسئلہ پر مسٹر جگن موہن ریڈی کی حکومت کے خلاف غلط تشہیر و الزام تراشیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر جگن موہن ریڈی زرعی قرضوں کو معاف نہ کئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے عوام کو غلط باور کروا رہے ہیں ۔ انہوں نے جگن سے استفسار کیا کہ ہمت ہو تو وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی ارکان نے جو قرضہ جات حاصل کئے وہ دوبارہ واپس کرسکیں گے ۔ وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT