Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / کرنسی نوٹوں کے مسئلہ پر ‘ کانگریس ۔ ترنمول اجلاس

کرنسی نوٹوں کے مسئلہ پر ‘ کانگریس ۔ ترنمول اجلاس

نئی دہلی 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس اور ترنمول قائدین کے مابین ایک اجلاس کی تجویز ہے تاکہ 500 اور 1000 روپئے کے کرنسی نوٹوں کا چلن بند کرنے حکومت کے فیصلے کے خلاف پارلیمنٹ میں متحدہ جدوجہد کی جاسکے ۔ پارلیمنٹ سشن 16 نومبر سے شروع ہو رہا ہے ۔ راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد اور لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملکارجن کھرگے ایوان زیریں میں ترنمول کانگریس کے لیڈر سدیپ بندو پادھیائے سے ملاقات کرینگے ۔ واضح رہے کہ کل اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے کل جماعتی اجلاس بھی طلب کیا ہے ۔ اپوزیشن کے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ترنمول کانگریس کے لیڈر ڈیرک او برائین بھی امکان ہے کہ اجلاس میں موجود رہیں گے ۔ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیا دوسری اپوزیشن جماعتوں کو بھی اس اجلاس کیلئے مدعو کیا گیا ہے یا نہیں۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے کل کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی اور سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کے علاوہ کئی دوسرے قائدین سے فون پر رابطہ کیا تھا اور انہوں نے اس مسئلہ پر پارلیمنٹ میں متحدہ جدوجہد کی تجویز پیش کی تھی ۔ کانگریس قائدین نے بھی اس مسئلہ پر کئی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT