Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / کرنسی نوٹ کی تنسیخ کا فیصلہ قابل ستائش

کرنسی نوٹ کی تنسیخ کا فیصلہ قابل ستائش

سینئر کانگریس لیڈر ہرکیش بہادر کا حیرت انگیز بیان
نئی دہلی ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک سینئیر کانگریس لیڈر نے آج اعلیٰ قدر کی نوٹوں کی تنسیخ کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ مالیاتی ڈسپلن کی بحالی اور کالا دھن کو بے نقاب کرنے کے لیے یہ ایک درست اور ضروری اقدام ہے ۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے سابق رکن ہرکیش بہادر نے کہا کہ مودی حکومت کا اقدام ، بلیک منی کا پتہ چلانے اور آئندہ نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے کارگر ثابت ہوگا ۔ یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے عوام کو بعض اوقات مشکلات برداشت کرنی پڑتی ہیں ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ عام آدمی کو درپیش مسائل پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں ۔ واضح رہے کہ ہرکیش بہادر کا یہ ریمارک ایسے وقت آیا ہے جب کہ کانگریس اور ترنمول کانگریس کے قائدین کرنسی نوٹوں کی تنسیخ کے خلاف پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں متحدہ جدوجہد کے لیے مشاورت کررہے ہیں ۔ کانگریس اور ٹی ایم سی کے علاوہ دیگر اپوزیشن جماعتوں سی پی ایم ، سی پی آئی ، ایس پی اور بی ایس پی کا الزام ہے کہ حکومت نے مناسب منصوبہ بندی کے بغیر عجلت پسندی میں فیصلہ کیا ہے جس کا خمیازہ عام آدمی کو بھگتنا پڑرہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT