Friday , June 23 2017
Home / Top Stories / کرنسی کی تبدیلی نے ایک شخص کی جان لے لی

کرنسی کی تبدیلی نے ایک شخص کی جان لے لی

قطار میں ٹھہرے ریٹائرڈ سرکاری ملازم قلب پر حملہ کے باعث گر پڑے

حیدرآباد 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرنسی نوٹوں کی تبدیلی عوام کے لئے ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے اور آج قطار میں ٹھہرے ایک شخص کی قلب پر حملہ کے باعث موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ لکشمن راؤ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین آج صبح 1.5 لاکھ روپئے کی رقم جمع کرانے بینک کی ماریڈ پلی برانچ پہونچا جہاں قطار میں ٹھہرا تھا کہ اچانک داخلہ گیٹ کے قریب گر پڑا۔ ڈیوٹی پر متعین پولیس ملازمین نے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ اُسے مردہ قرار دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس (نارتھ زون) بی سومتی نے بتایا کہ لکشمن راؤ عارضہ قلب کا شکار تھے۔ اس سے پہلے بھی اُن پر قلب کا حملہ ہوا تھا اور آپریشن  بھی کیا گیا تھا۔ لکشمن راؤ اننت پور (آندھراپردیش) کے ساکن ہیں۔ ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس ملازم نے بتایا کہ رقم جمع کرانے اور تبادلہ کرانے والوں کی علیحدہ قطاریں بنائی گئی تھیں اور لکشمن راؤ نے قطار میں تقریباً نصف گھنٹہ انتظار کیا۔ شہرمیں بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر آج بھی عوام کی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔ ان میں سے اکثر کو رقم کی قلت کے باعث مایوس ہونا پڑا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT