Monday , July 24 2017
Home / ہندوستان / کرنسی کی تنسیخ سے پریشان غیر ملکی شہری ناچ گا کر پیسے کمانے پر مجبور

کرنسی کی تنسیخ سے پریشان غیر ملکی شہری ناچ گا کر پیسے کمانے پر مجبور

اجمیر ۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی سیر پر آئے غیر ملکی سیاحوں پر بھی نوٹوں کی منسوخی کا منفی اثر پڑا ہے جس کی وجہ سے غیر ملکی سیاحوں کو ناچ گا کر اپنا گزارا کرنے کے لیے مجبور ہونا پڑ رہا ہے ۔ راجستھان کے پشکر سیاحتی مقام پر ان دنوں غیر ملکی سیاحوں کو بیچ بازار میں گٹار بجا کر اور ناچ گا کر لوگوں سے مدد کی اپیل کرنا ایک عام بات ہو گئی ہے ۔ نوٹوں کی منسوخی سے پریشان بہت سے غیر ملکی سیاحوں اس دوران ہاتھوں میں مدد کرنے کی اپیل کے پوسٹر لے کر مقامی لوگوں سے مدد کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ سویڈن اور اسرائیل سے پشکر آئے ان غیر ملکی سیاحوں نے کہا کہ اے ٹی ایم اور بینکوں کے باہر لگی لمبی قطاروں سے پریشان ہو کر انہوں نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ ان سیاحوں نے بتایا کہ نوٹ بندی کی وجہ ان کے پاس کھانے تک کے پیسے نہیں ہیں۔متعد سیاح گٹار بجا کر لوگوں کی تفریح کررہے ہیں اور غیر ملکی خواتین رنگ سے کارنامے دکھا کر لوگوں سے پیسے کے ذریعہ  مدد کرنے کی اپیل کر رہی ہیں۔ پشکر کے اہم بازاروں میں شام کے وقت اکثر ایسے حالات نظر آنے لگے جب کوئی غیر ملکی سیاحوں گٹار بجاتا ہوا اور اس کی خاتون ساتھی رنگ سے کارنامے دکھاتی نظر آ جائے گی۔ ان مقامات پر غیر ملکی سیاحوں کے کارنامے دیکھنے کے لئے بھیڑ بھی جمع ہوجاتی ہے اور بعد میں لوگوں کو رقم دے کر مدد کرتے بھی دیکھا گیا ہے ۔
اڈیشہ میں جن دھن کھاتے نقد رقموں کے ڈپازٹ سے لبریز
کندراپارا ۔ 27نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) جن دھن یوجنا کھاتے جو قومی بینکوں میں کھولے گئے تھے اور جو غیرکارکرد تھے اب نقد رقموں کے ڈپازٹس سے لبریز ہوگئے ہیں ۔ اس کا سہرہ بڑے کرنسی نوٹوں کی تنسیخ کے سر ہے ۔ ڈاک گھروں میں بھی اچانک کٹی پھٹی نوٹوں کے ڈپازٹس میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT