Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / کرنسی کی مشکلات کا 26واں دن ۔صورتحال میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں

کرنسی کی مشکلات کا 26واں دن ۔صورتحال میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں

حیدرآباد 4دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)کرنسی کی مشکلات کا آج 26واں دن ہے اور صورتحال میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوپائی ہے ۔دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں 80فیصد اے ٹی ایمس کام نہیں کر رہے ہیں ۔کئی اے ٹی ایمس پر نقدی نہیں ہے کے بورڈز لگائے گئے ہیں جو ایک معمول کی بات بن گئی ہے ۔اتوار کو چھٹی ہونے کے سبب عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ چکن، مٹن کی دکانات پر کاروبار نہ کے برابر ہیں۔مٹن اور چکن مارکٹس کے تاجرین نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی سے انہیں کئی مسائل کا سامنا ہے اور تجارت پر اس کا بُرا اثر پڑا ہے ۔حالانکہ اتوار کو ان کا کاروبار زیادہ ہوتا ہے لیکن گاہکوں کے نہ آنے کے سبب کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے ۔بعض افراد دو ہزار روپئے کی نوٹ لے کر آرہے ہیں جس کی ریزگاری ان کے پاس نہیں ہے ۔سوئپنگ مشینوں کے ذریعہ اگر رقم دی جاتی ہے تو وہ راست ان کے کھاتہ میں جائے گی لیکن انہیں ہرشام جن افراد کے پاس سے مال لیا ہے ان کو نقدی اداکرنی پڑتی ہے ۔ایسے میں مرکز کے اس قدم نے ان کے کاروبار کو بُری طرح متاثر کیا ہے ۔کئی اے ٹی ایمس کے قریب تقریبا ایک کیلومیٹر طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT