Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / کرنل نظام الدین کو مودی کا خراج عقیدت

کرنل نظام الدین کو مودی کا خراج عقیدت

نئی دہلی، 7  فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج نیتا جی سبھاش چندر بوس کے قریبی ساتھی اور’’آزاد ہند فوج‘‘ کے ’’کرنل‘‘ نظام الدین کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے جو کل 116 سال کی عمر میں فوت ہوگئے ہیں ۔مودی نے اپنے ٹوئیٹ کے ساتھ ان کے ساتھ اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں وہ مجاہد آادی کے پیر چھو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ’’سبھاش بابو کے قریبی ساتھی کرنل نظام الدین کو میرا خراج عقیدت۔ میں ان کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کرتا ہوں ۔ ان کی وفات دکھ کی بات ہے‘‘۔ ’’ہم کرنل نظام الدین کے نظریات ان کے حوصلہ اور وطن پرستی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے جس نے ہماری جدوجہد آزادی کو تقویت پہنچائی‘‘۔ آزاد ہند فوج کے سپاہی نظام الدین جنہیں کرنل بھی کہا جاتا تھا پیر کے روز طویل علالت کے بعد اعظم گڑھ (یو پی) کے اپنے آبائی گاؤں ڈھکو ہ میں انتقال کرگئے تھے۔

سونا چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
نئی دہلی 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بڑھتی ہوئی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے درمیان عالمی سطح پر پیلی دھات میں گذشتہ دنوں آنے والی زبردست تیزی کا اثر آج دہلی صرافہ بازار میں دیکھنے کو ملا جہاں سونا 200  روپیے چمک کر تین ماہ کی بلند ترین سطح 29850  روپے فی دس گرام اور چاندی 350  روپے اچھل کر 42800 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی۔ ان دونوں قیمتی دھاتوں کی پچھلے سال 10 نومبر کے بعد یہ بلند ترین سطح ہے ۔ سونا مسلسل دوسرے دن اور چاندی تیسرے دن چڑھی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT