Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / کرنل پروہت کی درخواست ضمانت جرح مکمل ،فیصلہ محفوظ

کرنل پروہت کی درخواست ضمانت جرح مکمل ،فیصلہ محفوظ

ممبئی ،17فروری (سیاست ڈاٹ کام) مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے کی کلیدی ملزم لفٹنٹ کرنل شریکانت پروہیت کی ضمانت عرضداشت پر آج فریقین کی جرح مکمل ہوئی جس کے بعد ممبئی ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا نیز جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کی جانب سے متاثرین کی پیروی کرنے والے مداخلت کار کے وکلاء کو حکم دیا کہ ضمانت عرضداشت کی مخالف میں تحریری جواب داخل کریں۔آج ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس رنجیت مورے اور جسٹس پھانسلکر جوشی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ملزم کرنل پروہیت کی ضمانت عرضداشت کی مخالفت کرتے ہوئے مداخلت کار کے وکیل شریف شیخ نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں دونوں تحقیقاتی دستوں اے ٹی ایس اور این آئی اے دونوں نے ملزم کے خلاف عدالت میں پختہ ثبوت پیش کیئے ہیں کہ وہ اس معاملے میں پہلے دن سے شریک تھا اور اس نے بھوپال ، فریدآباد، ناشک ، کلکتہ اور اندور کی خفیہ میٹنگ میں شرکت کی تھی جہاں مالیگاؤں بم دھماکوں کی سازش رچی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT