Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کرنول میںایس ڈی پی آئی کا احتجاج

کرنول میںایس ڈی پی آئی کا احتجاج

کرنول ۔ 21 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے دلت طالب علم روہت کی خودکشتی معاملہ پر ایس ڈی پی آئی کی جانب سے ضلع کلکٹریٹ کرنول کے روبرو احتجاج کیا گیا ۔ اس احتجاج میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے شہری صدر نے بتا یا کہ ایک دلت طالب علم کی خودکشی میں ملوث تمام افراد پر کڑی کاروائی کی جائے۔ انھوں نے بتایا کہ جب سے بی جے پی حکومت بر سر اقتدار آئی ہے اس وقت سے فرقہ پرست طاقتیں فرقہ واریت کو بڑھانے کیلئے کافی زور دے رہی ہیں۔ جس کے سبب دلت طبقے سے تعلق رکھنے والے روہت نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خود کشی کرلی۔

TOPPOPULARRECENT