Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کرنول میں سنی اجتماع و جشن میلاد النبیﷺ کا انعقاد

کرنول میں سنی اجتماع و جشن میلاد النبیﷺ کا انعقاد

کرنول /10 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میلاد کمیٹی کرنول کی جانب سے عثمانیہ کالج میدان میں عظیم الشان پیمانے ایک روزہ سنی اجتماع و جشن عید میلادالنبی ﷺ کا انعقاد عمل میںلایا گیا۔  یہ سنی اجتماع بعد نماز فجر سے شروع ہوکر دیر رات تک جاری رہے گا۔ اجتماع میں ملک کے مختلف مقامات سے نامور علماء نے شرکت کی ۔ اور عوام الناس کو فرائض ، سنت پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین دی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبیداللہ خان اعظمی نے بتایا کہ اللہ سبحان تعالیٰ کی عبادت ہر مسلمان پر فرض ہے ۔ اورحضور اکرام ﷺ کی سنتوں پر سختی عمل کرنے سے دنیا اور آخرت سنورتی ہے ۔ مولاناعبیداللہ خان نے بتایا کہ نا انصافی ایک ایسی بدبخت شئے ہے جسے زندگی میں داخل کرنے سے خود بخود دنیا و آخرت برباد ہوجاتی ہے۔ ہر ایک سے خواہش کی کہ وہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہ کرے ۔ نا انصافی کو ختم کردیا جائے تو دنیا بھر میں امن و اما ن قائم رہے گا۔ اس موقع پرسبطین برکاتی ،سید کاظم پاشاہ قادری، سید امین القادری ،سید رضوان پاشاہ قادری ، سید عارف پاشاہ قادری ، محمد فیض خان شکیل ، اعزازی صدر میلاد کمیٹی کرنول سید شفیع پاشاہ قادری نے بتایا کہ ایک روزہ سنی اجتماع کے انعقاد کا اہم مقصد فرائض اور خانقاہی نظام کو قائم رکھنا ہے۔ سید شفیع پاشاہ قادری نے بتایا کہ اس عظیم الشان جلسہ میں مختلف ریاستوں سے سینکڑوں کی تعداد میں عشاقِ مصطفے ﷺ نے شرکت کی۔ اور اایمان افروز بیان سماعت کرکے اپنے دلوں کو منور کیا۔ اس سنی اجتماع میں ملک کے نامور سجادگان نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT