Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کرنول میں میلاد جلوس کی تیاریاں عروج پر

کرنول میں میلاد جلوس کی تیاریاں عروج پر

جلسہ و جلوس کو کامیاب بنانے سید شفیع پاشاہ قادری کی درخواست
کرنول20؍دسمبر(سیاست ڈسرکٹ نیوز)صدرمرکزی انجمن اہلسنت والجماعت ومرکزی میلادکمیٹی کرنول جناب سیدشفیع پاشاہ قادری صاحب نے اخباری نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی میلادکمیٹی کرنول کے زیراہتمام میلادجلوس کی تیاریاںاعلیٰ پیمانہ پرجاری ہیں۔شہرکے مختلف گوشوںسے امن وامان کے ساتھ جلوس منظم کرنے کے منصوبے تیارکئے جارہے ہیں،عشق رسولﷺمیںڈوبے ہزارہانوجوان میلادجلوس کے لئے شب وروز مصروف ہیں۔جناب سیدشفیع پاشاہ قادری نے کہاکہ ہمارے پیغمبرمحمدﷺامن کے علمبردارہیں،وہ صرف مسلمانوںکے لئے نہیںبلکہ سارے جہانوں کے لئے رحمت بناکربھیجے گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ آپﷺنے دین کواخلاق سے پھیلایاہے، قادری صاحب نے کہاکہ غیرمسلم محمدﷺکے اخلاق وکردارسے واقف نہیںہیں، ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ غیروںکوبھی آپﷺکے اخلاق حسنہ سے واقف کروائیں۔انہوں نے کہاکہ۱۲؍ربیع الاول بروزجمعرات مرکزی میلادکمیٹی کرنول کے زیراہتمام عالیشان پیمانہ پر میلادجلوس منعقدکیاجائے گا،جس میںرکن پارلیمنٹ حلقۂ کرنول(وائی ایس آرکانگریس پارٹی)محترمہ بٹارینوکا،رکن اسمبلی حلقۂ کرنول(وائی ایس آرکانگریس پارٹی)مسٹرایس وی موہن ریڈی،رکن اسمبلی حلقۂ پانیم(وائی ایس آرکانگریس پارٹی)محترمہ گوروچریتاریڈی،سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرنول مسٹراے روی کرشنااورمونسپل کمشنرکرنول مسٹرایس رویندرابابومہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائیں گے۔انہوں نے کہاکہ شہرکے مختلف گوشوںسے جلوس نکل کر مرکزی میلادکمیٹی واقع درگاہ حضرت سیدشاہ عبدالطیف لاابالی ؒ پرجمع ہوں گے،جہاں سے صبح 8.30بجے ایک بڑے جلوس کی شکل میں درگاہ حضرت سیدزلفی شاہ ولی ؒ(میلادچوک)راج وھارپہنچیںگے،جہاںیہ جلوس جلسۂ عام میںتبدیل ہوجائے گا۔خلف اکبرسجادہ نشین درگاہ حضرت سیدشاہ عبدالطیف لاابالیؒ کرنول مفتی سیدہاشم عارف بادشاہ قادری صاحب کرنول اورمولانامحمداحمدنقشبندی صاحب حیدرآبادمحمد ﷺکی میلادمبارکہ پردلوںکومنورکردینے والی تقاریرفرمائیںگے۔انہوں نے تمام عاشقان محمدﷺ سے ادبادرخواست کی کہ وہ اپنے دوست واحباب کے ساتھ کثیرتعدادمیںجلوس وجلسہ میںشرکت فرماکرآقائے دوعالم محمدﷺسے محبت کاثبوت دیں۔

TOPPOPULARRECENT