Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کرنول میں 25 اور 26 مارچ کو اقلیتوں کیلئے جاب میلہ

کرنول میں 25 اور 26 مارچ کو اقلیتوں کیلئے جاب میلہ

کرنول۔ 23 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آندھرا پردیش اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر امجد علی بیگ نے بتایا کہ اس ماہ کی 25 اور 26 تاریخ کو مسلم اقلیتوںکے لئے ریاستی سطح کا عظیم جاب میلہ گنٹور کے مالی نینی انجینئرنگ کالج میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں ملک کے نامور کمپنیاں بے روزگار اقلیتوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے آگے آئیں گی۔ انھوں نے بتایا کہ اس میگا جاب میلے کی تربیت کیلئے کرنول کے ایس ٹی بی سی کالج میں بے روزگار نوجوانوں کو کنگ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے تربیت دی گئی ہے۔ تاکہ گنٹور میں منعقد ہونے والے جاب میلے میں کرنول کی اقلیتوں کو فائدہ حاصل ہو۔ ای ڈی امجد علی بیگ نے ضلع کے اقلیتوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اس جاب میلے کا بھر پور فائدہ اُٹھائیں۔

TOPPOPULARRECENT