Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کرنول ڈائیٹ کے اردو لکچرر ایوب حسین کو ڈاکٹریٹ

کرنول ڈائیٹ کے اردو لکچرر ایوب حسین کو ڈاکٹریٹ

کرنول۔/9جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست آندھرا پردیش میں مسلم اقلیتی طالبات کی پیشہ ورانہ اہمیت اور چاہت عنوان کی تحقیق پر شعبہ تعلیم، عثمانیہ یونیورسٹی نے این ایوب حسین کرنول ڈائی ( تانڈرا پادو ) کے اردو لکچرر کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطاء کی ہے۔ ایوب حسین اپنی تحقیق ریاست آندھرا پردیش میں مسلم اقلیتی طالبات کی پیشہ ورانہ اہمیت اور چاہت، میں بتایا کہ آج کے اس جدید دور میں لڑکیوں کی مائیں 40فیصد ناخوانداہ ہیں اور 43فیصد صرف ساتویں جماعت تک ہی تعلیم حاصل کی ہوئی ہیں۔ ملک کی ترقی کا انحصار خواتین کی تعلیم پر منحصر ہے۔ تلنگانہ، ساحلی آندھرا، رائلسیما کے طالبات کے درمیان خیالات، پیشہ ورانہ ضرورت، چاہت کے درمیان بہت سارا فرق پایا گیا ہے۔ لڑکیاں، انسانی تعلقات قائم رکھنے کیلئے 80فیصد درس و تدریس، معلم کا پیشہ اختیار کرنا چاہتی ہیں، بہت کم فیصد طالبات انتظامی اُمور کے پیشہ کو اختیار کرنا چاہتی ہیں۔ این ایوب حسین ایک شفیق استاد، مخلص دوست اور اچھے محقق ہیں۔ مطالعہ و مشاہدہ، تحلیل و تجزیہ، مشقت و استقلال اور عزم و احتیاط کی وجہ اپنی تحقیق ’’ریاست آندھرا پردیش میں مسلم اقلیتی طالبات کی پیشہ ورانہ اہمیت اور چاہت‘‘ پر مکمل کام کئے ہیں۔ لڑکیوں کی تعلیم، پیشہ ورانہ تعلیم سے دلچسپی، ذہنی میلانات و رجحانات، لڑکیوں کی نفسیات میں گہری بصیرت حاصل ہے۔ ایوب حسین ریاست کے راجیو ودیا مشن، سروا سکشھا ابھیان میں میناریٹی اردو کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے کے جی بی وی لڑکیوں کلئے داخلے معیاری تعلیم، مدرسہ اسکیم کے تحت عصری تعلیم کے فروغ، تربیتی کلاسیس، ورکشاپ، سمینار، سمپوزیم وغیرہ منعقد کرکے ریاستی سطح پر کام کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT