Monday , July 24 2017
Home / تفریح / کرن جوہر کی کامیابی کیلئے گوری خان ذمہ دار

کرن جوہر کی کامیابی کیلئے گوری خان ذمہ دار

کہتے ہیں ہر کامیاب انسان کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے اور آج کرن جوہر اگر کامیاب ہیں تو اس کے پیچھے بھی کسی عورت کا ہی ہاتھ ہے۔ آپ کو بتادیں کرن جوہر کی کامیابی کے پیچھے سوپر اسٹار کی بیوی ہے جو کرن جوہر کے گھر میں رہتی ہے اور کرن کو تعاون  کرتی ہے۔ یہ ہے شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان۔ حال ہی میں کرن جوہر نے گوری اور شاہ رخ کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ گوری اور شاہ رخ ان کے خاندان کا اہم حصہ ہے۔ خاص کر گوری سے انہیں بے حد لگاو ہے اور وہ جس طرح سے پورے خاندان اور اپنے کام کو توازن دیتی ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ واقعی ماننا پڑے گا کرن جوہر اور گوری کے اس اٹوٹ رشتہ کو شاہ رخ اور گوری کو کالج کے دنوں سے جانتے ہیں اور فلم انڈسٹری میں اتنے سال گذارنے کے باوجود بھی تینوں کے تعلقات ایک دوسرے سے بے حد اچھے ہیں۔ آج اس تگڈی کی دوستی بھی ایک مثال ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT