Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / کرن کمار ریڈی کانگریس پارٹی میں واپسی کے خواہاں

کرن کمار ریڈی کانگریس پارٹی میں واپسی کے خواہاں

حیدرآباد 25جولائی (سیاست ڈاٹ کام )متحدہ آندھراپردیش کے آخری چیف منسٹر کرن کمار ریڈی بتایا جاتا ہے کہ سرگرم سیاست میں واپسی کی تیاری کررہے ہیں ۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے آندھراپردیش کے سیاسی حلقوں میں یہ خبر گرم ہے کہ کرن کمار ریڈی جلدہی کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلیں گے جس نے انہیں پارٹی میں اہم عہدہ دینے کا وعدہ کیا ہے ۔کانگریس کے لیڈر کئی مرتبہ اشارہ دے چکے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی میں اہم رول ادا کرنے کیلئے وہ کانگریس میں شمولیت اختیار کرلیں گے ۔ صدر آندھراپردیش کانگریس کمیٹی رگھو ویرا ریڈی کے ماسوا پارٹی میں کوئی مضبوط لیڈر نہیں ہے ۔ پارٹی نوجوان چہرہ کو تلاش کرنا چاہتی ہے ۔ذرائع کے مطابق کرن کمار ریڈی کی دوبارہ پارٹی میں شمولیت کے بارے میں ہائی کمان کی سطح پر بات چیت جاری ہے اور ان کو پارٹی میں شامل کرنا قیادت کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ وزیراعلی کے طور پر کرن کمار ریڈی نے آندھراپردیش کی تقسیم کی شدید مخالفت کی تھی ۔ریاست کی تقسیم کے بعد انہوں نے 2014ء کے انتخابات سے پہلے جئے سمکھیہ آندھراپردیش پارٹی قائم کی تھی تاہم اس کے امیدوار ضمانت بچانے میں بھی ناکام رہے تھے تب ہی سے کرن کمار ریڈی سرگرم سیاست سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں وہ صرف دوستوں کی نجی تقاریب میں حصہ لے رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT