Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / کروزاور سینڈرس کی کامیابیوں سے ٹرمپ اور کلنٹن کو چیلنجس درپیش

کروزاور سینڈرس کی کامیابیوں سے ٹرمپ اور کلنٹن کو چیلنجس درپیش

بیٹن روگ۔6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ٹیڈکروز نے اپنے حریف ڈونالڈ ٹرمپ پر اہم کامیابی حاصل کرلی ‘ جب کہ ٹرمپ دو ریاستوں میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں ۔ ڈیموکریٹک پارٹی میں برنی سینڈرس نے صدارتی مقابلہ میں دو کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے ہلاری کلنٹن کیلئے چیلنج پیش کردیا ہے ۔ کلنٹن اور سینڈرس کا مقابلہ کینساس اور نبراسکا میں تھا لیکن لوئزیانا میں ہلاری کو آسانی سے کامیابی حاصل ہوئی ۔ ری پبلکن پارٹی نے ٹکساس کے رکن سینٹ کروز نے کینساس اور مین میں کامیابی حاصل کی ۔ اس طرح اپنی اپیل کے قدامت پسندوں میں مؤثر ہونے کا ثبوت دے دیا ۔ اس طرح ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ٹرمپ پر انہیں سبقت حاصل حاصل ہوگئی ۔ 69سالہ ٹرمپ نے لوئیزیانا میں کنٹکی میں پیشرفت کرتے ہوئے کروز کی کامیابی کو روک دیا تھا لیکن ٹکساس کے رکن سینٹ کی کامیابی سے مخالف ٹرمپ طاقتوں کو تقویت حاصل ہوئی جو مایوسی کے انداز میں ٹرمپ کی نامزدگی کے لئے پیشرفت کو روکنے کی کوشش کررہی تھیں انہیں کوئی شک نہیں تھا کہ کروز جس نے اب تک چھ ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے ‘ ان کیلئے امید کی واحد کرن ہے ۔ تاہم آج کے انتخابی نتائج سے ٹرمپ اور کلنٹن کی صدارتی انتخابات میں سبقت اپنے حریفوں پر برقرار رہی اور یہ مقابلہ مزید سخت ہوگیا ۔ کیونکہ بعض اہم ریاستوں میں ہفتہ کے دن پرائمری کیلئے رائے دہی مقرر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT