Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / کروسین، وکس ایکشن 500 اور دیگر ادویات پر امتناع

کروسین، وکس ایکشن 500 اور دیگر ادویات پر امتناع

نئی دہلی۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے گھریلو استعمال کی عام ادویات جیسے کروسین کولڈ اینڈ فلو، وکس ایکشن 500 ، ڈی کولڈ ٹوٹل، ڈولو ، ڈیکاف، بچوں کیلئے عرق T-98 کے بشمول تقریباً 350 ادویات پر فوری اثر کے ساتھ امتناع عائد کردیا ہے۔ مختلف اجزاء کو یکجا (ایف ڈی سی) کرکے ایک ہی دوا کی شکل میں فروخت کو روکنے کے مقصد سے یہ فیصلہ کیا گیا۔ وزارت صحت نے ان ادویات کے اثر کا جائزہ لینے کیلئے قائم کردہ ماہرین کی کمیٹی کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا۔ ان میں ذیابیطس، تنفسی عارضی اور پیٹ کی تکلیف کو دور کرنے والی ادویات بھی شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہیکہ اس امتناع کی وجہ سے تقریباً 2700 ادویات پر اثر پڑے گا۔

TOPPOPULARRECENT