Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / کروشیا عام انتخابات میں کنزروٹیو پارٹی کی کامیابی

کروشیا عام انتخابات میں کنزروٹیو پارٹی کی کامیابی

زغریب ۔ 9 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : کروشیا کی اپوزیشن کنزروٹیو معمولی فرق سے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایک بار پھر اقتدار پر واپس ہونے والی ہے ۔ ابتدائی نتائج کے بعد پتہ چلا کہ کنزروٹیو پارٹی کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوئی ہے لہذا حکومت تشکیل دینے کے لیے بات چیت کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔ دریں اثناء خوشی سے مسرور اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے HDZ پارٹی کے اپوزیشن قائد گمیزلاف کراسکوف نے کہا کہ ہم نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ نئی حکومت پر کروشیا میں اصلاحات متعارف کرنے کافی دباؤ ہوگا کیوں کہ کروشیا ایک ایسا ملک ہے جو گذشتہ چھ سال کے مالیاتی بحران کے بعد آہستہ آہستہ مستحکم ہورہا ہے ۔ نتائج میں HDZ کی قیادت والی پیٹر پاٹک اتحاد کو 59 نشستیں حاصل ہوئی ہیں جب کہ پارلیمنٹ میں جملہ نشستوں کی تعداد 151 ہے ۔ سنٹرل بلاک جو گذشتہ چار سال سے برسر اقتدار تھا اسے صرف 55 نشستیں حاصل ہوئی ہیں ۔ کروشیا میں 70 فیصد ووٹنگ ہوئی جس کے لیے 6500 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT