Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / کروشیا میں زائد از 4000 تارکین وطن کا داخلہ

کروشیا میں زائد از 4000 تارکین وطن کا داخلہ

زغریب ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سربیا سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 4000 تارکین وطن کروشیا میں داخل ہوئے ہیں کیونکہ ہنگری نے اپنی سرحد کی ناکہ بندی کردی ہے۔ سرکاری ٹیلیویژن نے یہ بات بتائی جسکے کروشین چینل کے مطابق یوروپی یونین کے اس رکن ملک کی مشرقی سرحد کی جانب سے نئے تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جو مغربی یوروپ میں داخلہ کیلئے تارکین وطن کا نیا راستہ بن چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خصوصی ٹرین کے ذریعہ گوارنک سے جو سربیا کی سرحد کے قریب ہے، سے تقریباً 800 تارکین وطن زغریب سے قریب ڈیگو سیلونامی علاقہ میں داخل ہوئے، جہاں سے انہیں جیزوو منتقل کیا گیا۔ دریں اثناء کروشین وزیرخارجہ ویرناپیوسک نے کہا کہ تارکین وطن کو پناہ دینے ملک پوری طرح تیار ہے۔ تاہم اگر ان کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوا تو صورتحال بگڑ سکتی ہے۔ جہاں تک چند ہزار تارکین وطن کو پناہ دینے کا سوال ہے تو ہم ایسا کرسکتے ہیں اور حالات پر قابو بھی پاسکتے ہیں لیکن اگر ان کی تعداد ہماری توقعات سے بھی زیادہ ہوگئی تو اس وقت صورتحال بگڑ سکتی ہے کیونکہ ہمارے پاس اتنی گنجائش نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT