Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / کروناندھی آبائی حلقہ سے امیدوار

کروناندھی آبائی حلقہ سے امیدوار

چینائی 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر ڈی ایم کے کروناندھی اپنے آبائی حلقہ ترورور سے امیدوار ہوں گے۔ ٹاملناڈو میں 16 مئی کو اسمبلی انتخابات مقرر ہیں۔ اگر وہ جیت جائیں تو اِس دیہی نشست کی مسلسل نمائندگی کریں گے۔ 92 سالہ سیاستداں نے انتخابی مہم کا 23 اپریل کو سیداپیٹ سے آغاز کیا ہے۔ اسی تاریخ کو اُن کی پارٹی کی انتخابی مہم کا پروگرام جاری کیا گیا۔ وہ اپنا پرچہ نامزدگی 25اپریل کو داخل کریں گے اور اُسی دن ایک جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔ کروناندھی 5 مرتبہ چیف منسٹر بن چکے ہیں۔ اُن کی کٹر حریف انا ڈی ایم کے ہے۔ اُنھوں نے 2011 ء میں ریاستی دارالحکومت سے انتخابی مقابلہ میں حصہ لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT