Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / کروناندھی معمولی آپریشن کے بعد ڈسچارج

کروناندھی معمولی آپریشن کے بعد ڈسچارج

چینائی۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر ڈی ایم کے، ایم کروناندھی کا ایک مقامی ہسپتال میں معمولی سا آپریشن کیا گیا اور اس کے بعد جلد ہی انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔ 93 سالہ قائد کا معائنہ ڈاکٹروں نے کرتے ہوئے ان کے صحت کے پیمانوں کی جانچ کی۔ سابق چیف منسٹر معمولی آپریشن کیلئے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا۔ کاویری ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایس اروندن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 40 منٹ طویل آپریشن کی تکمیل پر کروناندھی کو ڈسچارج کردیا گیا۔ ہسپتال میں اس معمولی سے علاج کے دوران دواخانہ میں موجود تھے ان کی دختر کنی موڑی نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہر 6 ماہ میں ایک بار معائنہ کیا جائے اور دیکھا جائے کہ ان کی صحت اچھی ہے۔ اکتوبر 2016ء میں کروناندھی الرجی کی وجہ سے بیمار ہوگئے تھے اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔ بعدازاں گزشتہ ڈسمبر میں انہیں دو بار کاویری ہسپتال میں شریک کیا گیا تھا۔ انہیں تغذیہ بخش غذائیں اور ہائیڈریشن کے ذریعہ مدد فراہم کی گئی تھی۔ ان کا امراض تنفس کیلئے ایک آپریشن بھی ہوا تھا۔ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی، سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم، انا ڈی ایم کے قائدین تمبی دورائی اور کے جئے کمار نے ان کی عیادت کی۔ اعلیٰ سطحی ڈی ایم کے قائد گزشتہ سال بیماری کے بعد بھی فعال رہ چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT