Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کروناکر ریڈی وائس چانسلر ہیلت یونیورسٹی مقرر

کروناکر ریڈی وائس چانسلر ہیلت یونیورسٹی مقرر

حیدرآباد 13 نومبر ( آئی این این ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ایم جی ایم ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ کروناکر ریڈی کو ورنگل سے کام کرنے والی کالوجی ہیلت یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے آج ان کے تقرر سے متعلق فائیل پر دستخط کئے ۔ آج اجلاس میں وائس  چانسلروں کے تقرر کے مسئلہ پر غور کیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ جامعات میں دیگر تقرر طلب جائیدادوں کے تعلق سے غور کیا گیا ۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ تمام کالجس اور جامعات کے ہاسٹلس کو معیاری چاول فراہم کریں۔

TOPPOPULARRECENT