Thursday , June 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرون نیر کو نظرانداز کرنے پر ہربھجن کی سلیکٹروں پر تنقید

کرون نیر کو نظرانداز کرنے پر ہربھجن کی سلیکٹروں پر تنقید

نئی دہلی۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی ٹیم کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایک ٹوئٹ پیغام کے ذریعہ نیا تنازعہ پیدا کیا ہے جس میں انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کے لئے معلنہ قومی ٹیم میں کرون نیر کو شامل نہ کرنے پر سلیکٹروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سینئر آف اسپنر جنہیں پھر ایک مرتبہ ونڈے اور ٹوئنٹی 20 ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، انہوں نے ٹوئٹ میں کہا ’’دوستو !کرون کدھر ہے ، جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف 300 رنز اسکور کئے ہیں لیکن وہ انگلینڈ کے خلاف پریکٹس مقابلہ میں بھی نہیں ہیں ۔ واہ کمال ہے‘‘۔ ہربھجن نے سلیکٹروں پر تنقید کرنے والے اس پیغام کو فوری مٹا بھی دیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT