Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / کروڑہا روپئے مالیتی مسروقہ اشیاء کا ضبط

کروڑہا روپئے مالیتی مسروقہ اشیاء کا ضبط

سی سی ایس پولیس کی کارروائی ، کمشنر سائبرآباد سی وی آنند کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /21 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ کروڑہا روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ سی سی ایس سائبرآباد ایل بی نگر بالانگر اور مادھاپور کی مشترکہ کارروائی میں 6 سارق گرفتار کرلئے گئے ۔ یہ بات کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سی وی آنند نے بتائی ۔ انہوں نے ڈی سی پی کرائم مسٹر نوین کمار کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے  بتایا کہ ان سارقوں کی گرفتاری سے جمع 18 مقدمات کرلئے گئے اور 5.7 کیلوگرام سونا اور 2.56 کروڑ مالیتی سونے ، ہیرے اور چاندی کے زیورات کو ضبط کرلیا ۔ مادھاپور سی سی ایس نے 24 سالہ مہیش ریڈی کو گرفتار کرلیا ۔ جس نے سال 2014 میں اپنے مالک کے مکان میں سرقہ کرتے ہوئے کروڑہا روپئے کے زیورات ( سونا اور ہیرے ) کا سرقہ کرلیا تھا جبکہ سی سی ایس ایل بی نگر نے 43 سالہ عبدالجعفر ساکن چندرائن گٹہ اور 34 سالہ اسرایل ساکن شمش آباد کو گرفتار کرلیا ۔ ان دو سارقوں نے چیتنیہ پوری اور پیٹ بشیرآباد میں سرقہ کی واردات انجام دی تھیں ۔ اس طرح سی سی ایس بالانگر نے 26 سالہ گوپال ساکن دولہ پلی 29 سالہ کرشنا اور 24 سالہ بی شنکر ساکنان کومپلی متوطن سداشیوپلی ضلع میدک کو گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے پیٹ بشیرآباد پولیس حدود میں سرقہ کی وارداتیں انجام دی تھیں ۔ سائبرآباد کمشنر نے سی سی ایس پولیس کی ستائش کی ۔

TOPPOPULARRECENT