Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / کروڑہا روپئے مالیتی گوشت کی برآمد

کروڑہا روپئے مالیتی گوشت کی برآمد

نئی دہلی ۔ 7 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے جاریہ مالیاتی سال اپریل ۔اکتوبر کی مدت کے دوران 2,339,60 ملین امریکی ڈالر کی مالیتی 7.30 لاکھ ٹن گوشت برآمد کیا۔ پارلیمنٹ میں آج یہ اطلاع دی گئی اور بتایا فی الحال گوشت کی برآمدات پر پابندی کی کوئی تجویز نہیں۔ وزیر کامرس و صنعت شریمتی نرملا سیتا رامن نے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ گزشہت مالیاتی سال کے دوران تقریباً 15 لاکھ ٹن گوشت برآمد کیا گیا جس کی مالیت 4,919.62 ملین امریکی ڈالرہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیرونی تجارتی پالیسی کے مطابق بیف ، میٹ اور گائے ، بیل اور بچھڑوں کے اعضاء برآمد کرنے پر تحدیدات ہیں اور حکومت نے دیگر جانوروں کا گوشت برآمد کرنے کیلئے کوئی نشانہ مقرر نہیں کیا ہے

TOPPOPULARRECENT