Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / کروڑہا روپیوں کی وصولی کے بعد کمپنی رفو چکر

کروڑہا روپیوں کی وصولی کے بعد کمپنی رفو چکر

حیدرآباد ۔ /13 جنوری (سیاست نیوز) بوئن پلی علاقہ میں ایک ٹریڈنگ کمپنی نے عوام سے  کروڑہا روپئے وصول کرنے کے بعد رفو چکر ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایکسپرٹ ٹریڈنگ کمپنی جو شیئر مارکٹ کا کاروبار کرتی ہے کئی افراد سے کاروبار کے سلسلے میں کروڑہا روپئے کی رقم حاصل کئے اور بعد ازاں اچانک دفتر کو مقفل کرکے فرار ہوگئے ۔ اسٹاک مارکٹ میں منافع فراہم کرنے کے بہانے ایکسپرٹ ٹریڈنگ کمپنی کے انتظامیہ نے 4 کروڑ روپئے عوام سے وصول کئے تھے اور بعد ازاں رقم لوٹانے میں ناکام رہے ۔
مالک مکان سے سرقہ کرنے والا گھریلو ملازم گرفتار
حیدرآباد ۔ /13 جنوری (سیاست نیوز) گولکنڈہ پولیس نے مالک مکان کے نقد رقم اور طلائی زیورات سرقہ کرنے والے گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر مسٹر خلیل پاشاہ نے بتایا کہ /19 ڈسمبر کو وینکنا بابو نے ایک شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے مکان سے 3 لاکھ 40 ہزار روپئے نقد رقم کا سرقہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔ دوران تحقیقات پولیس نے ضلع گنٹور سے تعلق رکھنے والے گھریلو ملازم چنتلا وینو کو حراست میں لیکر تفتیش کی ۔ جس میں اس نے اپنے مالک مکان سے نقد رقم اور دیگر اشیاء کا سرقہ کرنے کا انکشاف کیا ۔ پولیس نے وینو کے قبضے سے دو لاکھ 70 ہزار مسروقہ رقم برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT