Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / کروڑ پتی بنانے کا جھانسہ مغربی بنگال کا دھوکہ باز گرفتار

کروڑ پتی بنانے کا جھانسہ مغربی بنگال کا دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست (سیاست  نیوز) کون بنے گا کروڑ پتی لاٹری جیتنے کی جھوٹی اطلاع دیتے ہوئے معصوم عوام کو ٹھگنے والی ٹولی کو فرضی بیک کھاتے فراہم کرنے والے ایک طالب علم کو سٹی سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے بموجب 25 سالہ پنٹو کمار رے متوطن ہاوڑہ مغربی بنگال نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے کئی افراد کو بلک ایس ایم ایس روانہ کرتے ہوئے انہیں 25 لاکھ روپئے کی کون بنے گا کروڑ پتی کی لاٹری جیتنے کی اطلاع دی اور اس کے جھانسے میں آنے والے افراد سے بطور کسٹم ڈیوٹی انکم ٹیکس کی رقم مختلف بینک کھاتوں میں حاصل کی اور بعد ازاں وہ غائب ہوگیا۔ ایک درخواست گزار نے دھوکہ بازوںکی باتوں میں آکر تین لاکھ 60 ہزار روپئے پنٹو کمار کے بینک کھاتوں میں منتقل کئے اور وہ دیگر ملزمین سے اس رقم کیلئے کمیشن حاصل کر کے بقایہ رقم دھوکہ بازوں کے حوالہ کر دیا کرتا تھا۔ پولیس نے پنٹو کمار کو کولکتہ سے گرفتار کر کے اسے ٹرانزٹ وارنٹ پر حیدرآباد منتقل کیا۔

TOPPOPULARRECENT