Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / کرپشن پر مباحث ،یدی یورپا کا چیلنج قبول :سدارامیا

کرپشن پر مباحث ،یدی یورپا کا چیلنج قبول :سدارامیا

بنگالورو ۔ 13 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا نے کہا ہے کہ رشوت کے معاملہ پر وہ سابق وزیراعلی و بی جے پی کے ریاستی صدر بی ا یس یدی یورپا سے مباحث کے لئے تیار ہے کیونکہ یدی یورپا نے مبینہ طور پر ان پررشوت خوری میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے کہا : ’’میں یدی یورپا کی جانب سے دیئے گئے چیلنج کو قبول کرتا ہوں تاہم پہلے انہیں میرے رشوت خوری میں ملوث ہونے کی تفصیلات کے حمایت میں دستاویزات پیش کرنے دیجئے‘‘۔یدی یورپا نے گذشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاتھا کہ سدارامیا اپنے آپ کو صاف اور شفاف سیاست دان ہونے کا دعوی کرتے ہیں لیکن میں ان کے غلط کاموں،رشوت خوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کو اندرون 4دن چارج شیٹ کی شکل میں بے نقاب کروں گا۔ یدی یورپا کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ اے آئی سی سی کے نائب صدر راہول گاندھی کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے ،سدارامیا نے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا رویہ بچکانہ ہے ۔ یدی یورپا کو جاننا چاہئے کہ راجیوگاندھی کی اس وقت عمر کیا تھی جب وہ وزیراعظم بنے ۔ صحافی و جہد کار گوری لنکیش کے قتل کی خصوصی جانچ ٹیم کے ذریعہ جانچ سے متعلق سدارامیا نے کہا کہ یہ ٹیم پہلے ہی اپنا کام کررہی ہے اور جانچ کی تفصیلات بتانا درست نہیں ہوگا کیوں کہ اس سے جانچ پر اثر پڑے گا۔

TOPPOPULARRECENT