Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرپشن کے خاتمے کیلئے سخت کارروائی ناگزیر : پونٹنگ

کرپشن کے خاتمے کیلئے سخت کارروائی ناگزیر : پونٹنگ

سڈنی۔20 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ کرکٹ سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے سخت کارروائی کی جائے ۔کرپشن ا سکینڈل نے کھیل کے حسن کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں  سے کرپشن اور میچ فکسنگ اسکینڈلز نے کرکٹ کو بری طرح متاثر  کر رکھا ہے۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ اور تمام ممالک کے بورڈز سے اپیل ہے کہ وہ کھلاڑیوں اور شائقین کے اعتماد کی بحالی کیلئے ترجیح بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کریں۔ کرپشن کے لیبل  سے بری کوئی چیز نہیں اور یہی وجہ ہے کہ تمام کھیلوں کی گورننگ باڈیز اور کھلاڑیوں کو اس سے ڈر لگا رہتا ہے۔  پونٹنگ کے مطابق ا نہیں ایسا نہیں لگتا ہے کہ کوئی بھی آسٹریلیائی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث ہوگا کیونکہ یہاں پر کھلاڑیوں کو کرپشن کے حوالے سے اچھی تربیت دینے کے علاوہ انہیں ماہانا پرکشش تنخواہیں دی جاتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT