Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کرپشن کے خلاف بیان چیف منسٹر کا محض زبانی جمع خرچ

کرپشن کے خلاف بیان چیف منسٹر کا محض زبانی جمع خرچ

ٹی آر ایس دور میں بدعنوانیاں عروج پر ‘ کمیشن کیلئے کنٹراکٹرس کی حوصلہ افزائی ‘ تلنگانہ تلگودیشم
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ تلگو دیشم نے چیف منسٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ چندر شیکھر راؤ کے آبائی موضع کے عوام ہی انہیں حذف ملامت بنا رہے ہیں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کارگزار صدر تلنگانہ تلگو دیشم اے ریونت ریڈی نے بتایا کہ چیف منسٹر کے خیالات اور کی جانے والی تقاریر کے تعلق سے عوام میں کوئی ردعمل نہیں ہے ۔ جس کی وجہ سے وہ خود عوام سے پوچھ کر تالیاں بجانے عوام کو رضا مند کررہے ہیں ۔ انہوں نے چیف منسٹر پر الزام عائد کیا کہ وہ موقع کی مناسبت سے عوام سے وعدے کرتے ‘ تیقنات دیتے ہیں لیکن عملی اقدامات نہیں کے برابر ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو محض دھوکہ دینے و گمراہ کرنے مفت کھاد اسکیم کو متعارف کرنے اقدامات کرنے کا تیقن دیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ چندر شیکھر راؤ نے کسانوں سے کہا تھا کہ وہ قرضوں کی معافی کیلئے سود کی رقم بھی ادا کرینگے لیکن آج تک اس پر لب کشائی تک گوارہ نہیں کی ۔ انہوں نے چندر شیکھر راؤ سے جاننا چاہا کہ قولداروں کا تحفظ کس طرح کیا جائے گا اور کہا کہ حکومت بڑے پیمانے پر کمیشن کے حصول کیلئے کنٹراکٹرس کی ہمت افزائی کررہی ہے ۔ ریونت ریڈی نے کرپشن کے خلاف چیف منسٹر کے سی آر کے خیالات کا مضحکہ اڑایا ہے اور کہا کہ چیف منسٹر صرف جمع خرچ کی باتیں کرنے کے عادی ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ ٹی آر ایس حکومت میں کرپشن عروج پر ہے اور کرپشن کے بغیر کسی دفتر میں و کسی سطح پر کام انجام نہیں دیا جاتا ہے ۔ اس طرح چیف منسٹر حقائق سے واقف ہوئے بغیر کرپشن کے خلاف جنگ کرنے اور اسکولس و ہاسپٹلس کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان ناقابل فہم ہے ۔ ریونت ریڈی نے حکومت کی ناقص کارکردگی اور عوامی مسائل کو نظر انداز کرنے حکومت کے طرز عمل کے خلاف 28 اپریل کو تانڈور میں بڑے پیمانے پر ’ پرجا پورو ‘ کے عنوان پر جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT