Tuesday , October 17 2017
Home / Top Stories / کرپشن کے خلاف تحریک سندھ سے شروع ہو گی: عمران

کرپشن کے خلاف تحریک سندھ سے شروع ہو گی: عمران

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں حزبِ مخالف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جاریہ ماہ کی 26 تاریخ سے صوبہ سندھ میں کرپشن کے خلاف تحریک شروع کریں گے اور اگلے اتوار کو لاہور کے چیئرنگ کراس میں ایک اور جلسہ منعقد کریں گے جہاں وہ رائیونڈ مارچ اور کرپشن کے خلاف تحریک کے بارے میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ وہ اتوار کو دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کے بیسویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ ’وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اگر آپ نے پناما دستاویزات کے تناظر میں حزبِ مخالف کی جماعتوں کی مشاورت سے تحقیقاتی کمیشن نہیں بنایا، اگر ٹرمز آف ریفرنس یا دائرہ اختیار پر فیصلہ نہیں کیا، اگر بین الاقوامی فورنزک کمپنی سے تحقیقات میں مدد نہیں لی، اگر آپ نے پھر سے سوچا کہ ایمپائر کے ساتھ مل کر میچ کھیل لیں گے تو پھر تحریکِ انصاف، عمران خان اور پاکستانی قوم سڑکوں پر آئے گی اور رائیونڈ جائے گی۔‘

TOPPOPULARRECENT