Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ:ہندستانی خواتین کی ویسٹ انڈیز پر کلین سویپ

کرکٹ:ہندستانی خواتین کی ویسٹ انڈیز پر کلین سویپ

وجئے واڑہ، 16نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ویدا کرشنامورتی (71) کی بہترین اننگز اور لیفٹ آرم اسپنر راجیشوری گائیکواڈ (4/34) کی شاندار بولنگ سے ہندوستانی ویمنس ٹیم نے دلچسپ جدوجہد میں آج ویسٹ انڈیز کو 15 رنوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ مکمل کر لی۔ ہندستان نے 50 اوورز میں 199/6 کا مشکل اسکور بنانے کے بعد کیریبین ٹیم کو 49.1 اوور میں 184رنز پر سمیٹ دیا۔ ویسٹ انڈیز کو آخری دو اوور میں جیت کیلئے 21رنز بنانے تھے اور اس کے دو وکٹ باقی تھے لیکن راجیشوری نے 49ویں اوور کی آخری گیند پر انیسا محمد کو بولڈ کیا جبکہ آخری اوور کی پہلی گیند پر چندن نیشن رن آوٹ ہو گئیں۔ ویسٹ انڈیز کیلئے کاسیا نائٹ نے 94گیندوں پر 55رنز اور ہیلی میتھیوز نے 53 گیندوں پر 44رنز بنائے۔ راجیشوری نے 10اوور میں 34رنز پر چار وکٹ لئے ۔دیپتی شرما، ہرمن پریت کور اور دیویکا وید کو ایک، ایک وکٹ ملی۔  ہندستانی اننگز میں کرشنامورتی نے 79 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 71رنز کی قیمتی اننگز کھیلی۔ کرشنامورتی کی یہ پانچویں نصف سنچری اور کیریئر کی بہترین اننگز رہی۔ دیویکا وید نے 32، دیپتی نے 23، ہرمن پریت نے 19، کپتان میتھالی راج نے 15 اور جھولن گوسوامی نے 18 رنز بنائے ۔نیشن نے 21 رنز کے عوض دو وکٹ لئے ۔

TOPPOPULARRECENT