Monday , March 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں میں اختلافات

کرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں میں اختلافات

سڈنی ۔7مارچ (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی کرکٹ بورڈ اورکھلاڑیوں  کے درمیان مالیہ کا تنازعہ ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگا ہے اور کرکٹ حکام نے پلیئرز پر واضح کر دیا ہے کہ انہیں مالیات میں سے حصہ نہیں دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ماضی قریب میں بھی مالیہ کی تقسیم کے مسائل نے آسٹریلیائی کرکٹ میں سر اٹھایا تھا جس کے بعد پلیئرز اسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے اس مسئلہ کوحل کیا گیا تھا لیکن یہ معاملہ ایک مرتبہ پھر کرکٹ آسٹریلیا کیلئے درد سر بننے جا رہا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کو کسی بھی صورت ریونیو میں سے حصہ نہیں دیا جائے گا اور کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے کہا ہے کہ پلیئرز کے ساتھ پارٹنر شپ کا مقصد آمدن میں حصہ دینا نہیں ہوتا اور وہ اس مقصد کیلئے جلد پلیئرز اسوسی ایشن کو اپنی تجاویز سے آگا ہ کر دیں گے۔ آسڑیلیائی کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان معاوضوں کے حوالے سے مسائل ایک مشکل صورتحال اختیار کرتے جا رہے ہیں جس نے بورڈ کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے کیونکہ حکام کسی بھی صورت کھلاڑیوں کو ریونیو میں مخصوص حصہ دینے کیلئے تیار نہیں جو کہ 1997ء سے کسی نہ کسی صورت جاری ہے جب آسڑیلین پلیئرز اسوسی ایشن وجود میں آئی ۔ جیمز سدر لینڈ نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی چینل نائن سے چالیس برس قدیم شراکت ہے جس میں مسائل بھی پیش آتے رہتے ہیں لیکن اس میں آمدنی کی شراکت شامل نہیں لیکن دونوں طرف کے افراد بخوبی سمجھتے ہیں کہ ان کیلئے کیا کچھ بہتر ہے۔  وہ باہمی اشتراک سے کام کرنے کا سلسلہ پلیئرز اسوسی ایشن کے ساتھ بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں اور اس مسئلے کے حل کیلئے جلد پلیئرز اسوسی ایشن کے سامنے چند اہم تجاویز رکھیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT