Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں کا تنازعہ مزید پیچیدہ

کرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں کا تنازعہ مزید پیچیدہ

سڈنی ۔22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کرکٹرز کے معاوضوں کا تنازعہ طول پکڑتا جا رہا ہے کیونکہ کرکٹ آسٹریلیا اور آسٹریلیائی کرکٹرز اسو سی ایشن کے درمیان ہونے والا معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا اور اے سی اے کے درمیان نئے معاہدہ کے حوالے سے گزشتہ ہفتے اتفاق رائے ہوا تھا لیکن اس معاہدے پر عمل در آمد ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ آمدنی میں کھلاڑیوں کو حصہ دار نہیں بنانا چاہتا جبکہ اے سی اے بضد ہے کہ کمائی میں کھلاڑیوں کو بھی شریک کیا جائے۔جو تجاویز پیش کی گئی تھیں وہ تمام مسترد ہو گئی ہیں کیونکہ کرکٹ آسٹریلیا کے نئے ڈائریکٹرز نے انہیں تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ بورڈ ترجمان نے ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف ایگریکٹو جیمز سدر لینڈ اورآسٹریلیائی کرکٹرز اسوسی ایشن کے نمائندہ الیسٹر نکولسن کے درمیان اب بھی بات چیت چل رہی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں وقت کم بچا ہے اس لئے کرکٹ آسٹریلیا کو جلد یہ تنازعہ حل کرنا ہو گا کیونکہ اے سی اے نے کھلاڑیوں کو صر ف تربیتی کیمپ میں شرکت کی اجازت دے رکھی ہے اور متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ اگر نئے ایم او یو میں اْن کی تجاویز پر عمل نہیں کیا گیا تو پھر کھلاڑی ایشز سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔ ایشز سیریز سے قبل آسٹریلیائی ٹیم کو ٹسٹ سیریز کیلئے بنگلہ دیش کا بھی دورہ کرنا ہے تاہم اس معاملے پر کرکٹرز اسوسی ایشن کے ترجمان نے کوئی بیان دینے سے انکار کر دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT