Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ برادری کا سوگ، کوزیئر کو زبردست خراج

کرکٹ برادری کا سوگ، کوزیئر کو زبردست خراج

دریں اثناء مائیکل ہولڈنگ سے لے کر ویریندر سہواگ تک کرکٹ برادری نے مشہور کمنٹیٹر ٹونی کوزیئر کے انتقال پر غم کا اظہار کیا اور اس کھیل کی افسانوی آواز کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے 1962ء سے ویسٹ انڈیز کی لگ بھگ ہر سیریز کا کوریج کیا تھا۔ ہولڈنگ نے کہا کہ یہ ساری ویسٹ انڈیز کرکٹ کیلئے نہایت اُداس دن ہے۔ ہولڈنگ کی خودنوشت کے کوزیئر شریک مصنف تھے۔ ویسٹ انڈیز کے موجودہ اسٹار آل راؤنڈر ڈوین براوو، ڈارن سامی، جنوبی افریقی پیسر ڈیل اسٹین، گرائم اسمتھ، سنجے منجریکر ، نیز کوزیئر کے ساتھی کمنٹیٹر ہنری بلوفیلڈ کے علاوہ مختلف کرکٹ بورڈز نے بھی ٹونی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انھیں خراج پیش کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT