Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / کرکٹ بیٹنگ میں ملوث دو بھائی گرفتار

کرکٹ بیٹنگ میں ملوث دو بھائی گرفتار

حیدرآباد ۔ /8 مئی (سیاست نیوز)  کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے شاہ علی بنڈہ پولیس کی مدد سے راجستھان سے تعلق رکھنے والے دو تاجر پارچہ کو گرفتار کرلیا جو شہر میں آئی پی ایل کرکٹ میچیس پر سٹے بازی چلارہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ سومنی وٹھل داس اس کا بھائی 43 سالہ سومنی ہنومان داس اپنے ایک اور ساتھی سری جن کا تعلق راجستھان سے ہے علاقہ شاہ علی بنڈہ میں بڑے پیمانے پر بذریعہ فون کرکٹ بٹنگ چلارہے تھے ۔ ہنومان اور وٹھل داس کو حال ہی میں ملبوسات کے کاروبار میں نقصان ہوا تھا اور اس نقصان کی بھرپائی کیلئے وہ آئی پی ایل کرکٹ میچیس پر سٹہ کا کاروبار شروع کیا ۔ ٹاسک فورس ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ سٹہ باز ’’طوطا‘‘  فون پر کرکٹ میچ پر رننگ کامنٹری کے ذریعہ کئی افراد سے سٹہ کی رقم وصول کررہے تھے ۔ ٹاسک فورس اور شاہ علی بنڈہ پولیس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر مذکورہ افراد کے مکان واقع شمشیر گنج پر دھاوا کیا گیا اور ان کے قبضے سے 1 لاکھ 40 ہزار نقد رقم ، 5 موبائیل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا  گیا اور انہیں شاہ علی بنڈہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT