Tuesday , May 23 2017
Home / جرائم و حادثات / کرکٹ سٹہ بازی ، دو گرفتار

کرکٹ سٹہ بازی ، دو گرفتار

حیدرآباد /14 اپریل ( سیاست نیوز ) آئی پی ایل کرکٹ میاچس پر لاکھوں روپئے کی سٹہ بازی میں ملوث دو سٹے بازو کو کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سب انسپکٹر اے سدھاکر نے عثمان شاہ ، افضل گنج علاقہ میں واقع رہائشی مکان پر دھاوا کرتے ہوئے 35 سالہ گجانند اوپادھئے ، 29 سالہ سندیپ ٹاک کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ سٹہ باز دہلی کے متوطن بنٹی بھائی اور کنگ کوٹھی کے لڈو کچوا کی مدد سے موبائیل فونس کے ذریعہ جاریہ آئی پی ایل کرکٹ میاچس پر لاکھوں روپئے کا سٹہ وصول کر رہے تھے ۔ ٹاسک فورس نے اس کارروائی میں 3 لاکھ 84 ہزار روپئے ، 8 موبائیل فونس اور دو نوٹ بکس کو برآمد کرلیا اور انہیں افضل گنج پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT