Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / کرکٹ سٹہ بازی ریاکٹ بے نقاب، دو گرفتار

کرکٹ سٹہ بازی ریاکٹ بے نقاب، دو گرفتار

حیدرآباد ۔ /11 مئی (سیاست نیوز) پرانے شہر میں بڑے پیمانے پر چلائے جارہے کرکٹ پر سٹہ بازی ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم اور چارمینار پولیس نے دو سٹے بازوں کو گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چارمینار مسٹر کے اشوک چکرورتی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 37 سالہ وشال جوشی ساکن عطا پور ، 39 سالہ نتیش کمار شرما ساکن گولی گوڑہ ، مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے سورج شرما کی مدد سے پرانے شہر میں جاریہ آئی پی ایل میچیس پر سٹہ کا کاروبار چلارہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریتیش سٹہ کی رقم وصول کیا کرتا تھا اور اس سٹہ میں جیتنے والے افراد کو رقم ادا کیا کرتا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT