Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کرکٹ سٹے کا بڑا ریاکٹ بے نقاب

کرکٹ سٹے کا بڑا ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد۔/20 اپریل، ( سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے کرکٹ بٹنگ کے ایک بڑے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 3افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ اس ٹولی کا اہم سرغنہ بشمول ایک شخص مفرور بتائے گئے۔ ایس او ٹی نے آج شام نارسنگی پولیس حدود کے چندر شاہ کوٹ علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے تقریباً 88 ہزار نقد رقم ایک کار ، دو موٹر سیکلیں اور 8سیل فون ضبط کرلئے۔ ایس او ٹی کے مطابق 32سالہ کوناسمن ، 35سالہ جلہ کشور اور 33سالہ دسرتھ حیدرشاہ کوٹ کو گرفتار کرلیا۔ ان تینوں کا تعلق چیریالہ ضلع گنٹور سے بتایا گیا ہے جبکہ اس ٹولی کا ہم سرغنہ پربھو اور اس کا ساتھی وجے مفرور بتائے گئے ہیں۔ ایس او ٹی نے مزید تحقیقات کے لئے گرفتار افراد کو نارسنگی پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT