Thursday , April 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ سے اردو زبان کا فروغ!

کرکٹ سے اردو زبان کا فروغ!

شارجہ۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سوپر لیگ نے غیر اردو داں کمنٹیٹرز کو اردوسیکھنے اور بولنے پر مجبور کر دیا۔سوپر لیگ کے دوسرے سیزن میں برطانوی کمنٹیٹرایلن ویلکنز رمیز راجہ کی موجودگی میں اکثر انگلش کمنٹری کرتے کرتے اچانک اردو کے کچھ الفاظ استعمال کرتے ہیں توسامعین انگریزی انداز میں اردو الفاظ سن کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔ سابق کیوی اسٹارڈینی موریسن بھی پاکستانی لباس پہن کر ٹوٹی پھوٹی اردو بولتے ہیں ۔
پی ایس ایل فائنل
لاہورمیں خطرہ موجود:فیکا
لندن۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) فیکا کے چیف ایگزیکٹو ٹونی آئرش نے کہا ہے کہ لاہور میں سکیورٹی کا خطرہ موجود ہے اور ہم نے تمام کرکٹرز کو ’’ہائی سکیورٹی رسک‘‘سے آگاہ بھی کر دیا ہے اب یہ کرکٹرز پر منحصر ہے کہ وہ لاہور جانے کے بارے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ فیکا نے اس قسم کی ایک رپورٹ پہلے بھی جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بیرونی کرکٹرز لاہور کا سفر اختیار کرنے سے گریز کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT